وزیر اعظم نریندر مودی صدارتی انتخابات میں امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں
قومی جمہوری اتحاد کے اپنے رفقاء کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے
'ڈنرڈپلومیسی' کا سہارا لے کر آئندہ 29 مارچ کو اتحادی جماعتوں کے لیڈروں
کو عشائیہ پر مدعو کرسکتے ہیں ۔سیاسی گلیاروں میں اگلے صدارتی امیدوارکیلئے
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)
کے سینئر لیڈر لال کرشن ایڈوانی اور لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کا نام
موضوع بحث ہے، جبکہ پارٹی کےایک طبقہ کا خیال ہے کہ اس سلسلے میں دو مرکزی
وزراء ایم وینکیا نائیڈو اور سشما سوراج کے ناموں پر بھی غور کیا جا سکتا
ہے۔صدر پرنب مکھرجی کی مدت 12 جولائی کو ختم ہونے جا رہی ہے۔